Nawaiwaqt:
2025-10-04@20:06:48 GMT

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 174 ارب روپے سے زائد اضافہ 

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 174 ارب روپے سے زائد اضافہ 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز شیئرزکی زبردست خریداری کا رحجان غالب رہا ہے اور بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 119,962 پوائنٹس پر بند ہوا، ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 119,990.30 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک انڈیکس 1,425.

39 پوائنٹس یا 1.2 فیصد کے اضافے کے ساتھ 119,961 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں174ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، 14.76فیصد زائد رہا۔ تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بنک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کی کمپنیاں، آئل  انڈیکس میں بھاری سٹاکس جیسے کہ این آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 101 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سال 25-2024 میں ٹول ٹیکس کی مجموعی آمدن 64 ارب 42 کروڑ 38 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

دنیا نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سال 24-2023 میں ٹول ٹیکس آمدن 32 ارب روپے سے زائد رہی تھی جس میں ہائی ویز سے 17 ارب 75 کروڑ 88 لاکھ جبکہ موٹرویز سے 14 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

رواں مالی سال 25-2024 میں ہائی ویز سے 34 ارب 42 کروڑ اور موٹرویز سے 29 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد آمدن ہوئی۔

صوبائی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹول ٹیکس آمدن 84 فیصد اضافے کے بعد 19 ارب 58 کروڑ روپے، سندھ میں 117 فیصد اضافے سے 11 ارب 37 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 92 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 38 کروڑ روپے جبکہ بلوچستان میں 81 فیصد اضافے سے آمدن ایک ارب روپے سے زائد رہی۔

دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں، ایمبولینسز، پولیس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
 

44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان
  • 100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر
  • کاروباری ہفتے کا شان دار اختتام: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی بلندی کا ریکارڈ قائم
  • اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر ‘نیا ریکارڈ قائم