بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 2 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہد حق خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے۔
(جاری ہے)
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہاکہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغواء کرتی ہیں، پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔سفیر نے زور دیاکہ لاپتا افراد کے بحران سے نمٹنے کیلئے تنازعات کی روک تھام اور پٴْرامن تصفیہ ناگزیر ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عاصم افتخار
پڑھیں:
بھارت نے پہلگام واقعہ پر جھوٹا ڈراما رچایا ، وہ اپنی پالیسیوں پر ایک بار نظر ثانی کرے: اسحاق ڈار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش ترک کرے اور خطے میں کشیدگی کے بجائے پُرامن بقائے باہمی کی راہ اپنائے۔
اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “بھارت فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں پاکستان پر الزام تراشی کی روایت کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر جھوٹ کا ڈراما رچایا گیا، لیکن ہم نے اس جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دیا۔
مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہمیشہ ایران کے قانونی مؤقف کی حمایت کرتا آیا ہے، ایران کے جوہری تنازعے کو مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے، جبکہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ “پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔
اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے دوٹوک مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جس کا پرامن حل خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے۔
وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ انسانی جانوں کا مزید ضیاع روکا جا سکے۔