بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے،عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اغوا کرکے قتل کرتی ہے، تنازعات کی روک تھام اور پر امن تصفیہ ناگزیر ہے، انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
ویڈیو: ٹی سی ایل نے C7K QD ایل ای ڈی متعارف کروادی
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہدِ حقِ خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے، پاکستانی سفیرنے زور دیا کہ لاپتا افراد کے بحران سے نمٹنے کے لئے تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عاصم افتخار
پڑھیں:
جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فوٹو آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا تھا، بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰہ نے پاکستان کو سر بلند کیا ہے۔
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے اور انہیں نشانِ امتیاز عطاء کرنے کی تقریب میں نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مسلمان جب اللّٰہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللّٰہ دشمن پر اس کی پھینکی ہوئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں، اللّٰہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ فوج اللّٰہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللّٰہ کے نام پر لڑتے ہیں۔