دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں شامل 16 میں سے کچھ  کھلاڑیوں کو باہر کر کے دیگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا۔

5 کرکٹرز حسن علی، نسیم شاہ، شاداب خان، عرفان خان نیازی  اور حارث روف کو باہر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 4 کرکٹرز سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا اور محمد نواز شامل کیے گئِے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں جو 16 ارکان تھے، اب 15 رکنی ٹیم منتخب کی گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جبکہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 جولائی جبکہ تیسرا میچ 24 جولائی کو شیڈول ہے۔

دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا، نیشنل بنک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑی آج (منگل) کو رپورٹ کریں گے۔

تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے روز 16جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی، دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم امریکہ کیلئے روانہ ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست کھیلی جائے گی، بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں منعقد ہوگی۔

پاکستان اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دورہ بنگلا بنگلہ دیش جولائی کو دیش کے کے لیے

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل

کراچی:

پاکستان چیمپئنز نے لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ رواں ماہ برمنگھم میں منعقد ہوگا۔

فرنچائز نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 33 سالہ فاسٹ بولر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions)

رومان رئیس نے بھی اس موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 2017 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی یاد تازہ کردی۔

انہوں نے لکھا کہ "حفیظ بھائی، شعیب بھائی، میڈی، وہاب بھائی اور سیفی بھائی — اگر سب چیمپئنز ٹرافی 2017 والے اکٹھے ہو رہے ہیں، تو کیا میں بھی کٹ بیگ نکال لوں؟"۔

رومان رئیس نے اپنے کیریئر میں 128 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 131 وکٹیں حاصل کیں، اوسط 24.61 اور اکانومی ریٹ 7.53 رہا۔ 

انہوں نے 8 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انکی 8 وکٹیں ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان چیمپئنز نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 18 جولائی کو ہوگا، جہاں پاکستان چیمپئنز انگلینڈ چیمپئنز کے مدمقابل آئیں گے۔

شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ جس مقابلے کا انتظار ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 20 جولائی کو تاریخی ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین پھر نظر انداز
  • دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
  • بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار
  • سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان 
  • دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا,فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل
  • دورۂ بنگلادیش سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا