آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا گروپ لیول کا 9واں میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ٹاس ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے تاحال نہیں ہوسکا۔
پاکستان اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں اور اپنے اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکے ہیں۔ گروپ سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آج کا میچ صرف یہ طے کرے گا کہ گروپ میں چوتھی پوزیشن کا اصل حقدار کون ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بنگلا دیش پاکستان راولپنڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بنگلا دیش پاکستان راولپنڈی
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا
پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ جاری کردیا،مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل28جولائی سے شروع ہوگا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28سے31جولائی کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سے31 جولائی تک ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے،خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بارش کی توقع ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نےصوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی،کہارواں سال مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال73فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں،موسمی صورتحال کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمےالرٹ رہیں،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،شدید بارشوں کےباعث مری وگلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف عمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہر شہری مغرب کی طرح نظام میں اپنا کردار ادا کرے، تحریکِ انقلاب کے بانی کا عوام کو پیغام پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر غزہ میں تشدد اور انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 80 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم