بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی میں بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں بنگالی نیا سال منایا گیا۔
بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی نے 03 مئی 2025 کو اپنے دفتر میں بنگالی نیا سال پویلا بوئشاکھ 1432 منایا۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ شام منعقد کی گئی جس میں بنگلا دیش کے فن، ثقافت، روایات، تہوار اور کھانوں کو اجاگر کیا گیا۔
اس تہوار میں ترکی، جاپان، ملائیشیا، سری لنکا کے قونصل جنرلز، ویتنام کے ٹریڈ آفیسر، برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ارکان پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے آنریری قونصل جنرلز، سرکاری و اقوام متحدہ کے حکام، صحافی، کاروباری رہنما، ماہرین تعلیم، کالم نگار، ثقافتی کارکنوں سمیت خواتین و بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں ثقافتی روابط، عوامی سطح پر رابطوں، ثقافتی گروپوں کے تبادلے اور سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
کراچی میں بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب عالم نے ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی کوششوں کو دہرایا۔
اس موقع پر مشن کی جانب سے بنگلا دیش کی ثقافتی تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔ بنگالی موسیقی، گرمجوش مہمان نوازی، دیہی زندگی کی رنگین جھلکیاں اور تہواروں نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا۔
یہ جشن نہ صرف بنگلا دیش کی بھرپور ثقافت، روایات اور ورثے کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے، عوامی سطح پر رابطے بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔