چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی روس میں نشریات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر، حال ہی میں ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی روس میں نشریات کا آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات” اور “ڈی کوڈنگ چائنا: جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ” سمیت 10 سے زائد اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام روسی مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جا رہے ہیں۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یہ سال “چین- روس ثقافت کا سال” ہے،یہ نشریاتی سرگرمی دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کو نافذ کرنے،
دونوں عوام کے درمیان قریبی تبادلے، اور چین-روس دوستی کو مستحکم کرنے کے لئے ایک ٹھوس اقدام ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ
کراچی:پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کراچی سے کامیابی کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے، جب پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 علی الصبح کراچی سے 397 عازمین کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔
اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر، خرم مشتاق نے عازمین حج کو رخصت کیا۔
ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام نے عازمین کو پھول اور تحائف پیش کیے، اور پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔ عازمین حج نے پی آئی اے کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: حجاج کرام کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب روانہ، وفاقی وزیر مذہبی امور نے الوداع کیا
پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت اب تک مختلف شہروں سے 2500 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے اس حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
کراچی سے 7 ہزار 200 سے زائد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں: حج 2025؛ شدید گرمی اور لُو سے بچنے کیلیے انتظامات مکمل؛ خصوصی ہدایات جاری
پی آئی اے حج آپریشن کے دوران 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ اس آپریشن کی پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔