نئے ہیڈکوچ کے اعلان کیلئے بورڈ ڈیڈلائن ختم ہونے کے انتظار میں
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کیلئے بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مشاورتی عمل تیز کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوچ کی تعیناتی پر غور کررہا ہے اور درخواستوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کا منتظر ہے۔
پی سی بی نے 4 مئی تک درخواستیں طلب کر رکھی ہیں اور اسکے بعد نئے ہیڈکوچ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 4 مئی کے روز ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوچ کے نام کا اعلان کرسکتا ہے، کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مائیک ہیسن کوچنگ کیلئے مضبوط دعویدار ہیں اور انہیں وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی کمان سونپی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!
خیال رہے کہ مائیک ہیسن اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ گرین شرٹس کو پی ایس ایل 10 کے اختتام کے فوراً بعد بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ابتدائی دو میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے بعدازاں بقیہ 3 میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر غور کیا گیا۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرائے قانون، آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور ماہرین شریک ہوئے، اسحاق ڈار نے پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔
نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی حرمت علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی کیلئے دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ جاری رکھے گا۔