بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلیٰ وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلیٰ وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پہلا اعلیٰ وزارتی سطح کا دورہ طے پا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلا دیش کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بنگلا دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے مذاکرات کریں گے۔
اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلا دیش کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
اس دورے میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے فروری 2025 میں بنگلہ دیش نے 1971 میں آزادی کے بعد پہلی بار پاکستان کے ساتھ براہ راست تجارت کا آغاز کیا، اس سلسلے میں 50 ہزار ٹن چاول کی پہلی کھیپ پورٹ قاسم سے روانہ کی گئی تھی۔
یہ معاہدہ بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات میں بہتری کے نتیجے میں طے پایا تھا۔
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف مظاہروں کے بعد ان کی حکومت کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں پیش رفت ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔