طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔ منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں۔ کور کمانڈر لاہور نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا، جبکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جدید علوم کی اہمیت پر زور دیا۔

لاہور میں طلبہ کی تیار کردہ معرکۂ حق سے متعلق پینٹنگز کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔ کورکمانڈر کراچی نے طلبہ کو قوم کا ضمیر اور کل کے معمار قرار دیا اور کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کوئٹہ میں کورکمانڈر نے کوئٹہ کالج آف میڈیکل سائنسز اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی، زمینی حقائق اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیے گئے۔ کورکمانڈر گوجرانوالہ نے طلبہ کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا، جبکہ کورکمانڈر بہاولپور نے معرکۂ حق کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر قرار دیا۔ ان ملاقاتوں میں وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور نوجوان نسل نے عسکری قیادت سے ملاقات کو نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی کا باعث قرار دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قرار دیا

پڑھیں:

دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی

دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے ۔

اوچ شریف، تحصیل خیرپور ٹامیوالی، تحصیل صدر بہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیر آب ہیں۔

قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سینکڑوں افراد ریلیف کیمپ منتقل کردیے گئے۔

سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • کیچ، چار ماہ قبل اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو
  • جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • طلبہ یونین الیکشن کا ضابطہ اخلاق 21دن میں تیارکرنے کا حکم
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی
  • سعودی ولیعہد سے علی لاریجانی کی ملاقات