بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہر اداکار کی ہے لیکن ماضی میں ایک معروف اداکارہ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر امیتابھ بچن نے گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے اداکارہ کو اپنے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کیا۔

وہ اداکارہ جیا بچن یا ریکھا نہیں کر رہے بلکہ معروف اداکارہ سری دیوی تھیں، جن کے ساتھ امیتابھ بچن کام کرنا چاہتے تھے۔

امیتابھ بچن اور سری دیوی نے 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خدا گواہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ جب فلم کے ہدایتکار نے امیتابھ بچن کو مرکزی کردار کی پیشکش کی اور بتایا کہ وہ سری دیوی کو ان کے ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، تو امیتابھ بچن کو لگا کہ چونکہ وہ دونوں پہلے ہی 2 فلموں میں کام کر چکے ہیں، شاید تیسری بار سری دیوی اس کے لیے تیار نہ ہوں۔ ان کا اندازہ درست نکلا کیونکہ سری دیوی نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن اور امیتابھ بچن کی محبت کیسے پروان چڑھی؟

سری دیوی کو منانے کے لیے امیتابھ بچن نے انہیں گلابوں سے بھرا ایک ٹرک بھیجا۔ سری دیوی ان کے اس انداز پر حیران رہ گئیں اور ایک شرط پر فلم کا حصہ بننے پر آمادہ ہو گئیں۔

 سری دیوی نے کہا کہ وہ ’خدا گواہ‘ میں صرف اسی صورت میں کام کریں گی اگر انہیں ماں اور بیٹی دونوں کا کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔ فلم سازوں نے ان کی شرط مان لی، اور سری دیوی نے فلم میں دوہرا کردار ادا کیا۔ 5.

7 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ’خدا گواہ‘ 1992 کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بنی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور سری دیوی کے مداحوں نے دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ گوری شندے کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں آخری مرتبہ دیکھا تھا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتھابھ بچن بالی ووڈ خدا گواہ فلم سری دیو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سری دیو

پڑھیں:

اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی ہٹ دھرمی، اسٹیبلشمنٹ کا عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا راستہ بند
  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • شفیق غوری…مزدورحقوق کے علمبردار
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • بھارت نے اعجاز ملاح کو کونسا ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • غیر ملکی طیاروں نے سوڈان میں اعصابی گیس بموں سے بمباری کی ہے، یو این میں نمائندے کا بیان
  • ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے