data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری معرکے میں سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو اننگز اور 78 رنز سے دھول چٹا دی، یہ میچ 25 جون کو شروع ہوا تھا، جہاں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ حکمت عملی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔

پہلی اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 247 رنز پر سمٹ گئی۔ جواب میں میزبان سری لنکن ٹیم نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 458 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور 211 رنز کی بھاری برتری حاصل کر لی۔ سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا نے دلکش 158 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی بنیاد مضبوط کی، جبکہ دنیش چندیمل 93 اور کشال مینڈس 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 5 وکٹیں حاصل کیں، نعیم حسن نے 3 اور ناہید رانا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری اننگز میں بنگلادیش کی بیٹنگ مکمل طور پر لڑکھڑا گئی۔ سری لنکن گیند بازوں کے سامنے مہمان بلے باز بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس ناکامی کے ساتھ ہی سری لنکا نے میچ اننگز اور 78 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

سری لنکا کی فتح میں اسپنر پرابتھ جے سوریا کا کردار کلیدی رہا، جنہوں نے دوسری اننگز میں 5 شکار کیے۔ دہننجایا ڈی سلوا اور تھارندو رتنیاکے نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے فتح میں حصہ ڈالا۔

شاندار 158 رنز کی اننگز کھیلنے پر پاتھم نسانکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ سیریز میں 369 رنز بنا کر وہ پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز کے بھی مستحق قرار پائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا نے

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ 
فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔

 دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ 1991-92 میں سیریز اپنے نام کی تھی، جس کے بعد سے وہ گرین شرٹس کے خلاف کسی بھی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ شائقین کو بھی میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا
  •  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج ٹرینیڈاڈ میں ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا
  • سری لنکا ، بنگلہ دیش، عراق ، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے مقروض نکلے
  • عظیم کرکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کی وفات کو 9 برس بیت گئے
  • دوسرا ون ڈے، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • زمبابوے سے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح