سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بنگلا دیشی کپتان مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ڈھاکا:
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شانتو نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجم الحسن شانتو نے یہ اعلان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جہاں بنگلہ دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نجم الحسن شانتو نے کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا۔ یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا، میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں، یہ فیصلہ میں نے کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں۔ یہ مکمل طور پر ٹیم کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔
نجم الحسن شانتو نے نومبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ قیادت سنبھالی تھی۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 14 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 9 میں شکست ہوئی، جب کہ ایک میچ ڈرا ہوا۔
ان کی کپتانی میں یادگار کامیابیاں اگست 2024 میں پاکستان کے خلاف دو مسلسل ٹیسٹ جیت کر حاصل کی گئیں۔ بیٹنگ کے میدان میں بھی شانتو کا ریکارڈ بہتر رہا، بطور کپتان ان کا بیٹنگ اوسط 36.
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نجم الحسن شانتو کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا کر ان کی جگہ مہدی حسن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجم الحسن شانتو نے بنگلہ دیش ٹیم کے
پڑھیں:
ایشیا کپ کیلئے بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی
کراچی:ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ میں سوریا کمار یادیو کی عدم دستیابی پر بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی۔
سوریا کمار یادیو نے حال ہی میں جرمنی میں ہرنیا کی سرجری کروائی ہے، وہ سردست بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ری ہیبلی ٹیشن کررہے ہیں۔
توقع ہے کہ سوریا کمار ایشیا کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے لیکن اگر وہ آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ نہیں ہوئے تو بھارت کو کسی دوسرے پلیئر کو قیادت سونپنا پڑے گی۔
اس لیے متبادل قیادت کے لیے دیگر ناموں پر غور بھی جاری ہے، ایسے میں شبمن گل، اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا کے نام سامنے آئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل بھارتی ٹی 20 اسکواڈ کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں، انھیں گزشتہ 3 مختصر فارمیٹ کی سیریز میں نہیں کھلایا گیا ہے۔