data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: بنگلا دیشی عبوری صدر محمد یونس کاکہنا ہےکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی دن کی روشنی میں اور پوری دنیا کے سامنے کی جا رہی ہے، لیکن عالمی برادری اس المیے کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیشی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی مکمل تائید کرتا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔

صدر یونس نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور انسانیت کے دعویدار ممالک اس بربریت کو روکنے کے لیے وہ کچھ نہیں کر رہے جو ضروری ہے۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف آنے والی نسلیں بلکہ تاریخ بھی عالمی طاقتوں کی اس مجرمانہ خاموشی کو معاف نہیں کرے گی، ہم سب ایک نسل کشی کو براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن مؤثر قدم نہیں اٹھا رہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ نہتے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں اور انسانی المیہ مزید گہرا نہ ہو۔

اپنے خطاب میں محمد یونس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بھی ذکرکرتے ہوئے  کہا کہ لاکھوں بے یارو مددگار روہنگیا مسلمان تشدد اور جبر کے باعث بنگلا دیش ہجرت پر مجبور ہیں، جس سے ان کے ملک پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسئلے کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے عملی کردار ادا کریں، غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں محض جنگی کارروائیاں نہیں بلکہ واضح طور پر ایک نسل کشی ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملائیشیا: روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی،7 جاں بحق، سیکڑوں لاپتہ

ملائیشیا کے قریب سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی میری ٹائم اینفورسمنٹ ایجنسی کے سربراہ روملی مصطفیٰ نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد 7 لاشوں کو سمندر سے برآمد کیا گیا ہے جس میں 5 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔

ملائیشین حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت متاثرہ تھائی لینڈ کے تاروتاؤ جزیرے کی جانب سے ملائیشین جزیرے لنگکاوی کے شمال میں سمندر عبور کر رہی تھی۔

ریسکیو حکام نے لنگکاوی جزیرے سے 170 ناٹیکل میل کے رقبے میں میانمار سے 3 دن قبل روانہ ہونے والی کشتی میں سوار 300 افراد کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گزینوں کے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے نومبر کے آغاز تک 5 ہزار 100 سے زائد روہنگیا افراد میانمار اور بنگلادیش سے فرار ہونے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرچکے ہیں جن میں سے اب تک 600 افراد ہلاک یا لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات غزہ کیلیے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا‘ صدارتی مشیر
  • بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا
  • جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ
  • مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ
  • ملائیشیا: روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی،7 جاں بحق، سیکڑوں لاپتہ
  • کرکٹ میں نئی تاریخ رقم: بھارتی بلے باز کا لگاتار 8 چھکے مار کر عالمی ریکارڈ
  • ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا
  • امریکا میں تاریخ کے طویل شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ
  • آذربائیجان کی فتح کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے مشعل راہ، وزیراعظم کا باکو میں فوجی پریڈ سے خطاب
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے