بکرے کے گوشت سے ’بو‘ ختم کرنے اور ’گلانے‘ کا آسان طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
بکرے کے گوشت میں سے بو آرہی ہوتی ہے سب سے پہلے آپ آٹے کی بوسی بہت ساری ڈال کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
جب ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں تو ایک کلو گوشت میں ایک بڑا چمچ میٹھا سوڈا بھی مکس کرکے رکھ دیں تو آپ کا گوشت حلوے کی طرح گلے گا۔
آپ گوشت قربانی کے فوری بعد نہ پکائیں کیونکہ وہ ٹھنڈا نہیں ہوتا اور صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہے ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آْپ گوشت کو گھی میں بھون لیں تب بھی جلدی گل جائے گا۔
اس کے علاوہ قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے ہوئے لہسن اور سرکہ لیں۔ لہسن کو کوٹ کر سرکے کے ساتھ ملائیں اور پیسٹ بنالیں۔
اب یہ پیسٹ اِس طرح گوشت پر لگائیں کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔
پیسٹ لگانے کے بعد گوشت کو ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں، بو کا نام و نشان تک باقی نہ رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رکھ دیں
پڑھیں:
ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل نے کامیابی سے ھدف کو نشانہ بنایا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایک گھنٹے میں یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہ ام الرشراش اور بئر السبع میں حساس مقام کو تین ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے باوجود یمنی افواج نے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں سمندروں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مسلسل اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔