سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر گیلانی ملتان میں سپردخاک، ہزاروں افراد کی جنازے میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
نماز جنازہ کے بعد مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کو درود و سلام اور کلمہ طیبہ کے ورد میں دربار حضرت موسی پاک شہید کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی و جہلم کا اجتماع 7 ستمبر کو دربار حضرت موسی پاک شہید پر ہوگا جبکہ فاتحہ خوانی کے لئے سوگواران سید عمران گیلانی کی رہائش گاہ العمران عقب ڈسٹرکٹ جیل میں موجود ہوںگے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی مرحوم کی نماز جنازہ نشتر گرانڈ میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، نماز جنازہ مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے مخدوم زادہ سید عمران گیلانی نے پڑھائی جبکہ چیئرمین سینٹ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سینیئر سیاستدان مخدوم محمد جاوید ہاشمی، مرحوم کے بڑے صاحبزادے مخدوم زادہ سید عامر حسن گیلانی، درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن گیلانی، مخدوم آف اُچ مخدوم سہیل گیلانی، امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ مظہر سعید کاظمی، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی، علامہ سید حامد سعید کاظمی، درگاہ حضرت پیر طریقت مولانا حامد علی خان کے سجادہ نشین صاحبزادہ ناصر میاں خان، درگاہ حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ، پیر آف گولڑہ شریف پیر فواد الدین گیلانی، میاں شمس الدین گیلانی، نواب صلاح الدین جیلانی، ارکان قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، سید علی موسی گیلانی، سید علی قاسم گیلانی، ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، سید محسن گیلانی، چوہدری وحید، ملک عاشق علی شجر، حافظ اقبال خاکوانی، اظہر بلوچ، مخدوم فیض مصطفی قریشی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، ظفر قادری ایڈوکیٹ، ملک یوسف سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کو درود و سلام اور کلمہ طیبہ کے ورد میں دربار حضرت موسی پاک شہید کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی و جہلم کا اجتماع 7 ستمبر کو دربار حضرت موسی پاک شہید پر ہوگا جبکہ فاتحہ خوانی کے لئے سوگواران سید عمران گیلانی کی رہائش گاہ العمران عقب ڈسٹرکٹ جیل میں موجود ہوںگے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔