نمیبیا کے صحرا میں مسافروں کیلئے مفت مشروبات سےبھرا گلابی فریج
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وینٹہوک: جنوب مغربی افریقہ کے ملک نمیبیا میں واقع نمیب صحرا دنیا کا سب سے قدیم اور خشک ترین صحرا مانا جاتا ہے۔ ایسے سنسان اور بے آب و گیاہ صحرا کے بیچوں بیچ ایک بالکل درست اور صحیح حالت میں موجود گلابی رنگ کا فریج لوگوں کیلئے باعث حیرت ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ باربی انداز کا فریج نہ صرف حقیقی ہے بلکہ مکمل طور پر فعال ہے اور اسے مسلسل تازہ مشروبات سے بھرا جاتا ہے۔یہ منفرد فریج صحرائے نمیب میں ایک شمال سے جنوب کی کا جانب جانیوالی مرکزی سڑک سے 20 منٹ کی مسافت پر پے اور اسے نمیبیا کی حکومت کے سیاحتی بورڈ نے یہاں نصب کیا ہے۔ یہ اب افریقہ کے اس ملک کی سب سے مقبول سیاحتی کشش میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اس کا تصور صحرا میں ایک جدید نخلستان کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاکہ یہ یہاں آنے والے تھکے ماندے مسافروں کے لیے پیاس بجھانے کا ذریعہ بنے۔
یہ گلابی ریفریجریٹر سولر کی توانائی سے چلتا ہے اور اس میں موجود مشروبات مسافروں کو بالکل مفت مہمان نوازی کے جذبے کے تحت فراہم کیے جاتے ہے۔
ذرائع کے مطابق اسے روزانہ کئی بار مختلف مشروبات، جس میں پانی اور برفیلی چائے شامل ہے، سے بھرا جاتا ہے۔ لیکن کیونکہ یہ غیر عمومی نخلستان اب سیاحوں کے لیے اس قدر مشہور ہوگیا ہے کہ یہاں پر شام تک یہ فریج خالی ہوجاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔
یہ بات انہوں ںے پشاور میں منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ کرکٹ ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کرکٹ ڈاؤن ہوئی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا پڑے گا، اچھے کھلاڑی ڈومیسٹک سے ہی آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے سے گرین شرٹس دوبارہ عروج حاصل کرسکتی ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں، سعودیہ کے لیے یہاں ٹیلنٹ ڈھونڈ کر وہاں اسکالر شپ پر لے جانا احسن اقدام ہے، اس سے یہاں موجود کرکٹرز کو بھی فائدہ ہو گا۔
دریں اثنا تقریب میں سابق افغان ٹیم کوچ کبیر خان نے بھی شرکت کی اور کہا کہ انڈر 16 سے انڈر 19 کرکٹ کو بڑے اسٹیڈیمز تک لانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ اور خالص نیت ہی دنیائے کرکٹ پر کامیابی کا اصل راز ہے۔ کبیر خان نے مزید کہا کہ محنت، لگن اور تسلسل وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دوبارہ فتوحات کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
"ٹیلنٹ ہنٹ" ایپ کے منتظمین کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئے کرکٹرز کو تلاش کرکے سعودی عرب سمیت مختلف بین الاقوامی لیگز میں نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے اس اقدام کو خیبرپختونخوا میں اسپورٹس کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔