عید قربان کا تیسرا روز: شہر بھر میں گلاب کے عرق سے سڑکوں کی دھلائی جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
سٹی42:عید قربان کے تیسرے روز بھی لاہور میں صفائی آپریشن زور و شور سے جاری، شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں اور تجارتی مراکز میں عرقِ گلاب ملے پانی سے سڑکوں کی دھلائی کا عمل جاری ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے خصوصی نائٹ شفٹ میں شہر کی صفائی و دھلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ آلائشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدبو اور گندگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
وزیر خزانہ آج اقتصادی سروے پیش کریں گے
اہم مقامات پر صفائی و واشنگ میں داتا دربار، آزادی فلائی اوور، مال روڈ، جیل روڈ، پنجاب اسمبلی چوک، قرطبہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ پر فٹ پاتھس اور بس اسٹاپس کی خصوصی دھلائی اور ملتان روڈ، فیروز پور روڈ، نشتر چوک، گجومتہ سمیت دیگر علاقوں میں دھلائی کا عمل جاری ہے۔
بابر صاحب دین کے مطابق نائٹ شفٹ میں واشنگ آپریشن میں عرق گلاب ملے پانی کا استعمال شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ آلائشوں کی کلیکشن کے بعد فٹ پاتھ، یو ٹرنز اور بس اسٹاپس کی باقاعدہ صفائی بھی کی جا رہی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بالائی علاقوں کالام، مہوڈنڈ، اتروڑ اور گبرال سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ آسمانی بجلی گرنے سے چکدرہ میں 1 لاکھ 32 ہزار لائن میں فالٹ آ گیا، بجلی لائن میں فالٹ کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔ واپڈا سوات کے مطابق بجلی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بحالی میں کتنا وقت لگے گا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔