پی ای ایل کو آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مزید حصص حاصل کرنے کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کمپیٹیشن کمیشن نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لمیٹڈ کو آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مزید حصص حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔
پی ای ایل کو پی کے پی کرتھار، پی کے پی ایکسپلوریشن II اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ کے حصص ایکوائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
سی سی پی کے مطابق ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں اجارہ داری پیدا ہونے کا امکان نہیں، ٹرانزیکشن سے کمپنیوں کی ملکیت کا ڈھانچہ تبدیل ہوگا، مارکیٹ مسابقت متاثر نہیں ہوگی۔
کمپیٹیشن کمیشن نے تمام ٹرانزیکشنز کی منظوری کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت دے دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کراچی کا شوریٰ اجلاس، رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونٹ اور سیکٹر سطح پر رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا تاکہ کارکنان اور عوام کے ساتھ روابط مزید مستحکم ہوں، اجلاس میں تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور باہمی تعاون کے ذریعے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کا ڈویژنل شوریٰ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ سندھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ حسن رضا، کراچی ڈویژنل کابینہ کے اراکین، ضلعی صدور اور نو منتخب ٹاؤن آرگنائزرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قیادت نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونٹ اور سیکٹر سطح پر رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا تاکہ کارکنان اور عوام کے ساتھ روابط مزید مستحکم ہوں، اجلاس میں تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور باہمی تعاون کے ذریعے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائیں۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ آئندہ بیس دنوں کے اندر رکنیت سازی مہم مکمل کی جائے گی اور اس کی رپورٹ متعلقہ تنظیمی سطح پر جمع کروائی جائے گی۔ آخر میں عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات، تنظیمی نظم و ضبط اور باہمی اتحاد کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا۔