مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے ہیں اس وقت یہ خود نگران حکومت کا حصہ تھے اور ہم نے 20 ارب روپے ان ہی کے لوگوں سے ریکور کیے ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ہمارے اخلاق اور کردار سے ہماری پہچان ہوتی ہے، سکھ مذہب میں تعلیمات انسانیت سے محبت اور اخلاق کا درس ملتا ہے، ہندو مذہب میں بھی اخلاق پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے، حضرت عیسی علیہ سلام کی تعلیمات سوائے محبت کے کسی پر زور نہیں دیتیں، اسلام کی تعلیمات کا نچوڑ ہی محبت، اخلاق اور بھائی چارہ ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا نوجوان اپنی صلاحیتیں انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریں، اخلاق کی بنا پر ہم سب ایک ہیں، کوئی اقلیت و اکثریت نہیں ہے، ہم سب میں بہتر وہ ہے جو انسانیت کے لیے کچھ کرے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور باقی تانگہ پارٹیاں ضرور تحریک چلائیں، شوق سے تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لیکر آئیں، ایسے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک بھی چلائیں گے، عوام کو شعور بھی دیں گے، عوام کو شعور دیں گے کہ حقیقی آزادی سے ان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دو دن پہلے ہمارے چترال کے ایم این اے کو سزا دی گئی، اپنا زور آزما، عوام ہمارے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سے تحریک کے قائد رہے ہیں، میں نہیں سمجھتا پارٹی قیادت ناکام ہوئی ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا مولانا جس کرپشن اسکینڈل کی بات کرتے ہیں اس وقت یہ خود نگران حکومت کا حصہ تھے، مولانا کے لوگ ٹھیکے اور کمیشن لیکر تجوریاں بھر رہے تھے، ہم نے 20 ارب کے قریب چوری شدہ رقم آپ ہی کے لوگوں سے وصول کی ہے۔ان کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، صوبائی بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا، ہمارا خزانہ بھرا ہوا ہے، ہم نے صوبے کے وسائل جائز طریقے سے لاہور بار کو دیے، لاہور بار کے وکلا کی جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 31فلسطینی شہید غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 31فلسطینی شہید پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الاونس سے محروم،جبکہ بورڈ...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت کا حصہ تھے سیف کا کہنا کے لوگوں سے کا کہنا تھا بیرسٹر سیف عوام کو کی بات کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری