کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کردیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی:
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے پولیس اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے ریکور کیے گئے22 لاکھ روپے مالیت کے 145عدد موبائل فون سی پی ایل سی کے حوالے کردیے۔
صدر ایسوسی ایشن محمدرضوان عرفان نے بتایا کہ بہت جلد ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایڈیشنل آئی جی، سی پی ایل سی کے چیف اور پولیس کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے اور اس تقریب میں یہ مسروقہ یا چھینے گئے موبائل فون ان کے مالکان کے سپرد کیے جائیں گے۔
محمد رضوان نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اب تک 26 کروڑ روپے مالیت کےچوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فون فروخت کے لیے مارکیٹ آنے پر ریکور کرکے اس کے مالکان کے سپرد کرچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس، سی پی ایل سی اور ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بنائے گئے سخت ضابطہ عمل کے تحت کسی بھی نئے یا پرانے موبائل فون کی خریداری سے قبل آئی ایم ای آئی نمبر اور شناختی کارڈ کی سی پی ایل سی سے تصدیق کرانا لازمی ہے۔
محمر رضوان نے بتایا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی پی ایل سی کے ایسوسی ایشن نے بتایا کہ موبائل فون
پڑھیں:
وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔
چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کاکہنا ہے کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ذور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔انہوں نے اسے پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع کیے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری اداروں کو فروغ دیا جا سکے،خواتین کے زیر قیادت کاروباری اداروں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی،دونوں تنظیمیں نوجوانوں کی کامیابی کے لیے مشترکہ پالیسی کی وکالت کرتے ہوئے مل کر روزگار کے مواقع کو بڑھائیں گی۔
عالمی ومقامی سطح پر سونے اورچاندی کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کردی
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاشاکے تعاون سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کیا جائے گا، ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروباری مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔
مزید :