سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ قریب جا پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 5100 روپے اضافے سے فی تولہ 3لاکھ98 ہزار 800 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 41 ہزا 906روپے ہوگئی ہے۔مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 3400 اضافے سے 3لاکھ 93ہزار700 روپےتھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4007 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کے نمایاں اضافے سے 423062 روپے تک جا پہنچی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5112 روپے پر برقرار رہی۔