سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف پالیسی سے عالمگیر سطح پر غیر یقینی اقتصادی صورتحال، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی اور یو ایس ٹریژری کی سونا کے ذخائر محفوظ رکھنے کے اقدامات کے باعث عالمی سطح پر سونا محفوظ سرمایہ کاری کا اہم اور قیمتی دھات بن گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 51ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 770ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج دوسرے دن بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 98ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 372روپے کے اضافے سے 3لاکھ 41ہزار 906روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 42روپے کے اضافے سے 4ہزار 637روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کے اضافے سے 3ہزار 975روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعدد ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے زرمبادلہ کے بجائے سونے کے ذخائر بڑھانے کی حکمت عملی، ڈالر کمزور ہونے اور اگلے ماہ دیوالی کی وجہ سے بھارت میں سونے کی ڈیمانڈ دوگنی ہونے جیسے عوامل نے عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی طلب اور قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافے کا تسلسل برقرار ہے جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں اور پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی نئی بلند ترین سطح پر سونے کی قیمت کے اضافے سے تاریخ کی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔