انٹرن شپ اور ملازمت! نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شیزا فاطمہ نے آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت ٹیک انیشیٹیو پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شیزا فاطمہ خواجہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شیزا فاطمہ خواجہ نے چھ مختلف آئی ٹی پروگرامز کا باضابطہ افتتاح کیا۔
عدالتوں سے غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، کیونکہ ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ان کی محنت و صلاحیتوں سے معیشت میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں سکولز پروگرام بھی جاری ہیں جبکہ آئی ٹی ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے 25 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
20 ستمبر سے نیا قانون نافذ، رجسٹرڈ سم اور موبائل کے بغیر اشٹام خریدنا ناممکن
تقریب میں متعارف کرائے گئے پروگرامز میں پرائم منسٹر اسکل ٹیک پاکستان شامل ہے ، جس کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند اور ٹرینڈ بنایا جائے گا۔
وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ اسکل برج پروگرام کے تحت آئی ٹی انڈسٹری میں نوجوانوں کو انٹرن شپ اور ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور رواں سال 9 ہزار طلبہ کو انٹرن شپ دی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکل لفٹ 1.
کترینہ کیف نے مداحوں کو جلد ہی ماں بننے کی خوشخبری سنادی
انھوں نے بتایا کہ سافٹ سکلز پروگرام نوجوانوں کے لیے لازمی ہوگا جس کے تحت کمیونیکیشن، فنانشل اور مارکیٹنگ سکلز کے ساتھ ساتھ ای میل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بات چیت کرنے کی تربیت دی جائے گی۔
سرٹیفائی ٹو ایکسپورٹ پروگرام کے تحت ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی فرمز سے معاہدے اور سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا جائے گا۔ اسی طرح مرکز پروگرام کے تحت آئی ٹی کمپنیوں اور اسمال انڈسٹریز کے لیے 24/7 سہولت مرکز قائم ہوگا جو رجسٹریشن، ٹیکسیشن اور شکایات کے ازالے میں مدد فراہم کرے گا۔
عرفان پٹھان کا شاہد آفریدی پر ایک اور متنازعہ وار
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ ہوا ہے جبکہ ورلڈ بینک اور اے ڈی پی کے تحت بھی پاکستان کے ساتھ پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور سب مل کر آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم سمیت تمام ادارے اس مقصد کے لیے سرگرم ہیں، اور ہم روزانہ 18 سے 20 گھنٹے محنت کر رہے ہیں تاکہ آئی ٹی ایکسپورٹ کے مقررہ 25 ارب ڈالر ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں بھی آئی ٹی کے ذریعے بہتری لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پروگرام کے تحت نوجوانوں کو شیزا فاطمہ نے کہا کہ جائے گی آئی ٹی
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔