تھوک مارکیٹ میں 5 لٹر کوکنگ آئل 100روپے مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
لاہور(کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں100روپے،16لٹر درجہ اول کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے،درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں150 روپے اور درجہ سوم 16 لیٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے 5لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت 2760روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے جبکہ درجہ اول 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے،درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8150 روپے سے بڑھ کر 8300 روپے اور درجہ سوم16لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کوکنگ ا ئل کے کنستر کی قیمت روپے سے بڑھ کر کی قیمت میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔