Jasarat News:
2025-11-07@15:16:51 GMT

ہم ہر قیمت پر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں‘ بیرسٹر گوہر خان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-01-19

راولپنڈی (آن لائن) چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ہے، فوج ہماری ہے، اور ہم ہر قیمت پر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں بانی سے ملنے نہیں دیاجاتا جسکی وجہ سے دوریاں بڑھ رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے
پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی سے ملنا سیاسی ضرورت نہیں بلکہ قانونی تقاضا بھی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ ہونا تشویشناک ہے جبکہ ملاقاتیں نہ ہونے سے دوریاں بڑھ رہی ہیں۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اس پارلیمان کے پاس آئین میں تبدیلی کا استحقاق نہیں: بیرسٹر گوہر 

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کیلئے حکومت کے ساتھ شمولیت تو نہیں کریں گے،پچھلی بار بھی جو کمیٹی بنی اسکے بعد کبھی کوئی ڈرافٹ نہیں آیا تھا،اس وقت ہم اس کمیٹی سے استعفیٰ دے چکے ہیں،یہ حکومت رات کے اندھیرے میں ترامیم منظور کرواتی ہے ،اس پارلیمان کے پاس استحقاق نہیں کہ یہ آئین میں کوئی تبدیلی کریں،ہمارے پاس 71 سیٹس تھیں،پہلے تین سیٹیں لیں پھر آٹھ لے لیں،اس کے بعد ہماری مخصوص نشستیں بھی لے لیں،آپ تب تک آئین میں ترمیم نہیں کر سکتے جب تک آپ کے پاس اصل دو تہائی اکثریت نہ ہو،جہاں تک اٹھارویں ترمیم کی بات ہے تو اس میں ایسی کوئی چیز نہیں،کہیں کسی صوبے نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا،این ایف سی ایوارڈ میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ہم سمجھتے ہیں کہ اس ترمیم سے وفاق صوبے سب متاثر ہوں گے،عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ،ملک میں 23لاکھ زیر التوا کیسوں پر فیصلے ہونا چاہیے ،بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لئے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے، خان صاحب کی رہائی جب بھی ہوئی قانون کے تحت ہو گی کسی ڈیل کے تحت نہیں،جو کچھ بھی ہو گا عدلیہ کے ذریعہ ہو گا،ابھی خان صاحب کی طرف سے نومبر میں کسی احتجاج کی کوئی کال نہیں ہے،اشتعال انگیزی سے پرہیز کرتے ہیں،ہم کوئی گوریلہ فورس نہیں ہیں سربراہ پروفیشنل گروپ حامد خان نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کی تقسیم  اور ملٹری ڈکٹیٹر شپ لانا چاہتے ہیں ،یہ عدلیہ کے خلاف سازش ہے ،ملک میں کٹھ پتلی حکومتیں ہیں،یہ آئین کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں ، حکومت کی سازش کو ناکام بنا دیں گے صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آصف نسوانہ اورصدرلاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان نے کہا کہ 26ویں ترامیم کے،ذریعے آئین کا حلیہ بگاڑ،دیا گیا اوراب 27 ویں ترمیم  لائی جا رہی ہے،اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی طاقت،اور،صوبائی خود مختاری ختم کر دی جاے گی،وکلاء 27 ویں ترمیم  کو مسترد کرتے ہیں /

متعلقہ مضامین

  • حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے سرینڈر کیا ہے: بیرسٹر گوہر
  • اس پارلیمان کے پاس آئین میں تبدیلی کا استحقاق نہیں: بیرسٹر گوہر 
  • بیرسٹر گوہر انتظار کرتے رہے، شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
  • آئینی ترمیم مینڈیٹ والوں کا حق ہے جبکہ موجودہ حکومت صرف 16 سیٹوں پر بنی ہے، بیرسٹر گوہر
  • قومی اسمبلی، 27ویں ترمیم: آئین کی روح برقرار رہے گی، طارق فضل، آپ وفاق داؤ پر لگا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • آئینی ترمیم مینڈیٹ والوں کا حق ہے جبکہ موجودہ حکومت صرف 16 سیٹوں پر بنی ہے، بیرسٹر گوہر
  • 27ویں ترمیم وفاق کیلئے خطرہ، حکومت ہوش کے ناخن لے، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم وفاق کےلئے خطرہ،پارلیمنٹ پر حملہ قراردے دیا
  • 27ویں آئینی ترمیم آئین اور پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، بیرسٹر گوہر
  • ڈراموں میں اداکاراؤں کیساتھ رومانس؛ عائزہ خان نے دانش تیمور کی کلاس لے لی