معروف شاعر زوار حسین بسمل کی وفات پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل مرحوم نے اپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری ہے، مرحوم نے منقبت و شاعری کے ذریعے ساری زندگی عشقِ اہلِ بیت کی خوشبو بکھیری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف قومی شاعر، مداح اہل بیت زوار حسین بسمل کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خانوادے، عزیرواقارب سے تعزیت کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل مرحوم نے اپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری ہے، مرحوم نے منقبت و شاعری کے ذریعے ساری زندگی عشقِ اہلِ بیت کی خوشبو بکھیری ہے۔ ان کی مدح سرائی اور عقیدت کے نغمے ہمیشہ محبین کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ زوار حسین بسمل کا تعلق ضلع بہاولپور کے نواحی علاقے واہی جوگیاں سے تھا، زمانہ طالبعلمی سے ملتان میں رہائش پذیر تھے، مرحوم کو آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسد اللہ بھٹو، کاشف شیخ و دیگر کا اخلاق احمد کے اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری اور فیڈرل بی ایریا سے رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کامل مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔