اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2025 تک ملک میں 22 کروڑ 60 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ 60 لاکھ ڈپازٹرز اس وقت بھی فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات

20 ہزار اے ٹی ایمز، 195 ہزار پُوائنٹ آف سیل (POS) مشینیں اور 9,500 آن لائن مرچنٹس موجود ہیں۔

ڈیجیٹل لین دین کی طرف تیزی سے پیش رفت

گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ڈیجیٹل چینلز پر تیزی سے بڑھتا ہوا انحصار اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج کیش بیسڈ سوسائٹی سے ڈیجیٹل لین دین کی طرف بڑھ رہی ہے۔

9 کروڑ 50 لاکھ سے زائد موبائل بینکنگ ایپ صارفین فعال ہیں، 1 کروڑ 70 لاکھ انٹرنیٹ بینکنگ صارفین سروسز استعمال کر رہے ہیں، 7 لاکھ سے زائد برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار QR/والٹ مرچنٹس عوام کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

اس کے علاوہ 4 کروڑ 60 لاکھ سے زائد صارفین “راست” (Raast IDs) پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

ملک میں فعال ڈیجیٹل بینک

پاکستان میں فی الحال 2 ڈیجیٹل بینک کام کر رہے ہیں جن میں ایزی پیسہ اور مشرق بینک شامل ہیں۔

مشرق بینک اس وقت 19 شہروں میں 450 ملازمین کے ساتھ فعال ہے جن میں 46 فیصد خواتین شامل ہیں۔ تمام ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں اور یہ ڈیجیٹل بینک برانچوں کے بغیر کام کر رہے ہیں۔

نئے ڈیجیٹل بینک کب آئیں گے؟

4 دسمبر سے کویت کی معاونت سے ایک نیا ڈیجیٹل بینک لانچ کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید 2 ڈیجیٹل بینک فروری 2026 سے آپریشنز شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار

ان بینکوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صارفین کو مکمل بینکاری سہولیات فراہم کریں گے، وہ بھی بغیر کسی برانچ کے۔

ڈیجیٹل پیمنٹس اپنانے کے اہداف

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 5 لاکھ مرچنٹس ڈیجیٹل پیمنٹس قبول کر رہے ہیں، جنہیں آئندہ سالوں میں بڑھا کر 20 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مرچنٹس پر پہلے سے عائد 0.

5 فیصد لاگت (فیس) کو خود برداشت کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری طبقہ ڈیجیٹل پیمنٹس اپنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ڈیجیٹل بینک ڈیجیٹل بینکنگ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ڈیجیٹل بینک ڈیجیٹل بینکنگ لاکھ سے زائد ڈیجیٹل بینک اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں

پڑھیں:

مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔

ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’بُنا‘ سے انضمام: حکومت نے صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا
  • جون 2026ء تک وفاق اور صوبوں میں کیش لیس معیشت لے آئیں گے: حکام اسٹیٹ بینک
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
  • پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب