Jasarat News:
2025-10-06@00:13:06 GMT

مالمو فوڈز اینڈ بیکرز میں لیبر قوانین کے نفاذ کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مالمو فوڈز میں کم از کم تنخواہ کے حکم نامہ کے مطابق ورکرز کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ادا کی جائے، بر طرف مزدور رہنما محمد ارشد، جاوید اقبال اور دیگر 8 سرگرم کارکنوں کو ڈیوٹی پر بحال کیا جائے فیکٹری ایکٹ اور رولز کے مطابق فیکٹری کینٹین کا معیار اور ماحول قائم کیا جائے، ٹریڈ یونین کی آزادی اور لیبر قوانین کا نفاذ کیا جائے۔ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب مالمو انتظامیہ کی قانون شکنیوں پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی محکمانہ ذمہ داریاں سرانجام دے۔ اور لیبر لاز کی وائی لیشن کو روکنے میں موثر کردار ادا کرے۔ فیکٹری ورکرز کو فیکٹری کارڈ، تقرری نامے، سوشل سیکورٹی کارڈز اور پنشن کارڈ جاری کیے جائیں۔
یہ مطالبات مالمو فوڈز، بیکرز اینڈ سویٹس ایمپلائز یونین پنجاب رجسٹرڈ ملحقہ پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مالمو کمپنی میں ٹریڈ یونین انتقامی کارروائیوں و مزدور رہنمائوں کی برطرفیوں کے خلاف، ٹریڈ یونین کی آزادی اور قوانین محنت کے اطلاق کے لیے گزشتہ دنوں مالمو فیکٹری گیٹ بالمقابل کامسیٹس یونیورسٹی ڈیفنس روڈ آف رائے ونڈ روڈ لاہور پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ میں کیے گئے جس میں کوکا کولا بیوریجز ورکرز یونین سی بی اے، پیپسی کولا امن ورکرز یونین سی بی اے، والز آئس کریم سی بی اے یونین، یونی لیور فوڈ پاکستان ورکرز یونین سی بی اے، ایم اینڈ پی سی بی اے یونین، ٹیکسٹائل پاور لومز اینڈ گارمنٹس ورکرز فیڈریشن،جے اینڈ پی کوٹس یونائیٹڈ ورکرز یونین سی بی اے، مزدور کسان پارٹی، ایم آر لیبارٹریز ورکرز یونین سی بی اے، لیبر قومی موومنٹ پاکستان، پی ایچ اے ورکرز یونین لاہور، پاکستان بھٹہ مزدور یونین، لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن لیبر کالونی، پنجاب رکشہ یونین اور دیگر مختلف یونینز اور تنظیموں کے نمائندگان شریک تھے۔
مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر محنت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور چوہدری امجد علی جاویدچیئرمین لیبر اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے اپیل کی کہ مالمو فوڈز اینڈ بیکرز کے محنت کش آپ کی خصوصی توجہ کے طلبگار ہیں کیونکہ یہ پچھلے 11ماہ سے لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا دروازہ کھٹ کھٹا رہے ہیں لیکن محکمہ کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ فیکٹری انتظامیہ قوانین محنت کو کچھ سمجھتی ہی نہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا آپ اعلیٰ حکام ایک غیر جانبدار انکوائری کمیٹی بنا کر اصل حقائق کو سامنے لا کر سینکڑوں ورکرز کو ان کے قانونی حق اور مراعات دلوائیں اور انہیں انجمن سازی کی آئینی اور قانونی آزادی کاحق دلایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں یہ پرامن احتجاجی تحریک پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن اور انٹر نیشنل سطح پر انٹر نیشنل یونین آف فوڈ کے زیر اہتمام چلائی جائے جبکہ یہ پرامن احتجاجی تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک مزدوروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
مقررین نے واضح کیا کہ وہ ادارے کو چلانا چاہتے ہیں اور اس کے ترقی کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر نیاز خان، نصراللہ چوہان، محمد مشتاق بھٹی، محمد افضال،اکرام مصطفی،شبیر حسین، امیر عبداللہ نیازی، مزمل ورک، محمد شہباز، تنویر حسین چوھان، باجی فائزہ، کامریڈ عرفان علی، عزیز بھٹی، محمد سرور بابا اور دیگر نے خطاب کیا۔

 

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورکرز یونین سی بی اے مالمو فوڈز

پڑھیں:

ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک پر غور کے لیے مشاورتی سیشن منعقد کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر جناب مظفر احمد مرزا کی سربراہی میں ایک مشاورتی سیشن ہوا۔ اس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے شرکت کی۔سیشن کا مقصد رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک پر غور کرنا تھا۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سیاحت کے عالمی دن پر PHWFکی نیشنل کانفرنس
  • پریم یونین کا ملتان ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ
  • پاکستان لبریکینٹ یونین کے مطالبات منظور
  • برطانیہ میں امیگریشن قوانین سخت، مستقل رہائش حاصل کرنا مزید مشکل
  • پی ایم اینڈ ڈی سی پورٹلز اور سروس ڈیلیوری کی شاندار کارکردگی، درخواستوں کی پراسیسنگ صرف 3 تا 4 دن میں مکمل
  • پیپلزپارٹی کی معافی کا مطالبہ مسترد،تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز
  • نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال کورنگی انڈسٹریل ایریا میں انڈس فارما یونین کے محنت کشوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
  • ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک پر غور کے لیے مشاورتی سیشن منعقد کیا
  • اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بلاول بھٹو