فیکٹ چیک: کینسر ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے وضاحت دی ہے کہ ملک دشمن عناصر ایچ پی وی ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر کینسر ویکسین اور BISP کے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر سندھ حکومت کی طرف سے ادائیگی روکنے کی خبر غلط ہے، بی آئی ایس پی وفاقی حکومت کا پروگرام ہے، سندھ حکومت کسی کا وظیفہ بند نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی مہم بچیوں کو کینسر سے بچانے کی کوشش کو نقصان پہنچا رہی ہے،
میری چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے بات ہوئی ہے، سینٹر روبینہ خالد نے جھوٹی اور نقصان دہ سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سروائیکل ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا، مصطفیٰ کمال نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کوسروائیکل کینسرکی ویکسین لگوادی ۔کراچی میں سروائیکل کینسر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی، بعد ازاں بیٹی کی انگلی پر خود مارک لگایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق ’ اس مہم کےآغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے، اس پروپیگنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا‘ ۔وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اپنی 30 سالہ سیاسی کیرئیر میں میں کبھی اپنی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے میں نے اکلوتی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔