نارتھ کراچی میں گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرکے قابو پالیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 12 سی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔
سینئر اسٹیشن آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ دو منزلہ فیکٹری کے میزنائن فلور پر لگی تھی، جہاں بچوں کے کپڑے تیار کیے جاتے ہیں۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ شعلے نہ بھڑک سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔