چین میں آبادی میں کمی، فیکٹریوں میں روبوٹس کی ریکارڈ تنصیب
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین میں آبادی میں کمی کے باعث گزشتہ سال 2 لاکھ 95 ہزار نئے صنعتی روبوٹس فیکٹریوں میں نصب کیے گئے، جو ملکی صنعت میں خودکار نظام کے تیز رفتار فروغ کی علامت ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے بوڑھی ہوتی آبادی کے باعث روبوٹ ٹیکنالوجی مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس سے چین کا مینوفیکچرنگ سیکٹر مزید مستحکم ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس (IFR) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق، چین میں اس وقت فعال صنعتی روبوٹس کی تعداد 20 لاکھ 27 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 2024 میں دنیا بھر میں نصب کیے گئے 5 لاکھ 42 ہزار روبوٹس میں سے 54 فیصد صرف چین میں نصب ہوئے۔ یہ روبوٹس گاڑیوں کی تیاری، الیکٹرانکس اسمبلنگ اور بھاری سامان کی منتقلی جیسے کاموں میں انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اب اگلا مرحلہ ہیومنائیڈ روبوٹس (انسانی شکل کے خودکار روبوٹ) کا ہے، جو صنعتی ترقی کا نیا دور متعارف کرا سکتا ہے۔
چینی شہر گوانگ ڈونگ میں ایک کمپنی نے حال ہی میں 10 ہزار ہیومنائیڈ روبوٹس کا آرڈر حاصل کیا ہے — جو اس شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا آرڈر ہے۔ ان روبوٹس کا مقصد بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے خودکار نظام متعارف کرانا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، چین کی آبادی میں پچھلے سال 0.
دنیا بھر میں 2024 کے دوران روبوٹس کی مجموعی تنصیبات 9 فیصد بڑھ کر 46 لاکھ 64 ہزار تک پہنچ گئیں۔
اس فہرست میں جاپان دوسرے نمبر پر رہا جہاں 45 ہزار نئے روبوٹس نصب کیے گئے، جبکہ امریکا تیسرے نمبر پر رہا جہاں 34 ہزار 200 روبوٹس فیکٹریوں میں لگائے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روبوٹس کی کے مطابق چین میں
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔