Daily Mumtaz:
2025-11-03@09:05:51 GMT

امریکا میں ہنڈائی ایل جی فیکٹری پر چھاپہ، 475 افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT

امریکا میں ہنڈائی ایل جی فیکٹری پر چھاپہ، 475 افراد گرفتار

 

امریکا میں امیگریشن حکام نے ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی بیٹری فیکٹری پر بڑا چھاپہ مارا، جس میں475 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 300 سے زائد کوریائی شہری زیرِ حراست
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار افراد میں300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔اس واقعے پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ گرفتار شہریوں کےتحفظ اور ان کے قانونی حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اورفوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کوریائی شہریوں اور کمپنیوں کےمفادات متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن جا کر امریکی حکام سے براہ راست بات چیت کی جا سکتی ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق،ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتار ہونے والے جنوبی کوریائی ورکرز کوغیرقانونی تارکینِ وطن قرار دیا ہے، جس پر جنوبی کوریا کی حکومت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا اس وقت ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت ہے اور امریکا میں بڑی سطح پرسرمایہ کاری کر رہا ہے۔ موجودہ واقعہ دونوں ممالک کے تجارتی اور سفارتی تعلقات پر اثر ڈال سکتا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار

ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • امریکا : ہیلو وین پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘ 4داعشی گرفتار
  • امریکا ہیلو وین پر دہشتگردی کے بڑے واقعے سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار
  • امریکا ہیلو وین پربڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار
  • مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے غیر جوہری بننے کے تصور کو ’خیالی پلاؤ‘ قرار دے دیا
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا کی امیگریشن پالیسی میں نیا قانون نافذ، ورک پرمٹ کی خودکار توسیع ختم کر دی