WE News:
2025-09-17@21:34:01 GMT

فیکٹ چیک: عمران خان کی داڑھی والی وائرل ویڈیو جعلی نکلی

اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT

فیکٹ چیک: عمران خان کی داڑھی والی وائرل ویڈیو جعلی نکلی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک ویڈیو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ تاہم تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

عمران خان اگست 2023 سے قانونی کیسز کے باعث جیل میں قید ہیں اور انہیں جنوری 2025 میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

PTI Chairman @ImranKhanPTI earlier today in ATC, Islamabad: #PakistanDemandsElection pic.

twitter.com/KnsWDw66lX

— PTI (@PTIofficial) May 23, 2023

23 اگست کو ایک ٹک ٹاک صارف، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا حمایتی ہے، نے یہ ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کو 2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور 23 لاکھ سے زیادہ لائکس ملیں۔ بعد ازاں یہی کلپ دیگر صارفین نے بھی شیئر کیا جس پر لاکھوں ویوز آئے۔

اسی دوران عمران خان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا۔

حقائق جاننے کے لیے کی گئی ریورس امیج سرچ میں 23 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر سامنے آئی۔ اس تصویر میں عمران خان صاف ستھری شیو کے ساتھ سفید شلوار قمیض اور نیلے واسکٹ میں موجود ہیں۔ ان کے اردگرد وہی پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے ہیں جو وائرل ویڈیو میں دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روشنیوں سے ویرانی تک، لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کا خالی گھر

مزید تلاش میں اسی تاریخ کو جیو نیوز کی خبر بھی ملی جس میں عمران خان کی یہی تصویر شامل تھی۔ اس خبر کے مطابق عمران خان اس دن آٹھ کیسز میں ضمانت پر پیش ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ضمانت ملی تھی۔ بعد ازاں نیب نے عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ سیٹلمنٹ کیس کے حوالے سے تحقیقات کیں۔

اس طرح شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اصلی نہیں بلکہ ایڈیٹ شدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اڈیالہ جیل اے ٹی سی پی ٹی آئی داڑھی عمران خان وائرل ویڈیو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اے ٹی سی پی ٹی ا ئی داڑھی وائرل ویڈیو عمران خان کی وائرل ویڈیو

پڑھیں:

لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • ایچ پی وی ویکسین مہم پر جھوٹا پروپیگنڈا، وائرل ویڈیو گمراہ کن قرار
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
  • ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
  • ایک، ایک روپے مانگ کر لکھ پتی بننے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک، پرانی ویڈیو بھی وائرل