حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے جنوبی علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری بیشکورٹن ریجن میں واقع ہے جس میں روسی فوج کے لیے بارود تیار ہوتا ہے۔ بیشکورٹن ریجن کے گورنر نے بتایا ہے کہ دھماکا زور دار تھا جس سے پلانٹ کی ایک عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔ روسی حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نیوکراچی میں گیس سلنڈر دھماکا،ایک ہلاک،5زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-02-15

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ایوب گوٹھ میں طارق میڈیکل کے قریب خوفناک گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے باعث عمارت کی چھت گر گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جاں بحق کی شناخت 25 سالہ عرفان ولد غلام اصغر جبکہ زخمیوں میں کامران، آصف، زبیر، زیب اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ دیگر واقعات میں سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان محمد اسامہ جاں بحق، سلطان آباد ریلوے ٹریک پر 33 سالہ شخص کی ٹرین تلے آکر موت، اور گارڈن کے علاقے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق کورنگی میں جھگڑے کے دوران نشے کے عادی شخص نے مخالف کو مار ڈالا جبکہ گڈاپ، ملیر اور بلال کالونی سے بھی لاشیں ملی ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • سی وی کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی
  • کراچی: سی ویو سے ملنے والی خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی
  • گیس پریشر مشین پھٹنے سے خوفناک دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی
  •  بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
  • نیوکراچی میں گیس سلنڈر دھماکا،ایک ہلاک،5زخمی
  • نیو کراچی کی عمارت میں گیس کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او خاران شہید
  • یمن: بارودی سرنگوں سے 150سے زائد شہری جاں بحق
  • اے آئی کے ذریعے جعلی کرامات بیچنے والا گروہ پکڑا گیا، 35 افراد گرفتار