نارتھ کراچی: گارمنٹ فیکٹری میں آگ، بروقت کارروائی سے بڑے حادثے سے بچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 12 سی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔ سینئر اسٹیشن آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ دو منزلہ فیکٹری کے میزنائن فلور پر لگی تھی جہاں بچوں کے کپڑے تیار کیے جا رہے تھے۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل کیا گی تاکہ دوبارہ شعلے بھڑکنے کا خدشہ نہ رہے۔انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 281.00روپے اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281.90 روپے پر برقرا ر رہا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو89پیسے گھٹ کر 325.97 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ 2.69روپے کی کمی سے370.45روپے رہا۔سعودی ریال1پیسہ گھٹ کر75.57روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم4پیسے کی کمی کے بعد 77.46روپے رہ گیا۔