بیوہ کی سنوائی کے لیے وزیر محنت و سیکرٹری لیبر سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ کا اہم صنعتی زون نوری آباد جس میں محنت کشوں کی بڑی تعداد مقامی اور غیر مقامی ملازمت کررہے ہیں۔ نوری آباد میں محنت کشوں کو بنیادی اور لیبر قوانین کے تحت سہولیات مکمل طور پر بند ہیں ہر فیکٹری کا اپنا نظام بنایا ہوا ہے، اپنی مرضی کی تنخواہ مقرر کرتے ہیں، بونس گریجویٹی 10 سی بونس 5 فیصد تمام مراعات مکمل بند ہیں۔ محکمہ لیبر کے افسران اپنا حصہ وصول کرکے خاموشی اور آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔ نہ سوشل سیکورٹی میں علاج کی سہولت ہے اور نہ EOBI تھے میں محنت کشوں کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی واقعہ کچھ عرصہ پہلے زہرا ٹیکسٹائل ملز نوری آباد میں پیش آیا، زہرا ٹیکسٹائل ملز کے محنت کش عطر ملک کو کیسنر کا مرض لاحق ہوا اس نے فیکٹری منیجر کلیم اختر، لیبر آفیسر شفیق الرحمن، پروڈکشن منیجر محمد اکمل، ایڈمن عطر عباس سب سے گزارش کی فریاد کی اپیل کی ہے کہ خدا کے واسطے مجھے سوشل سیکورٹی میں علاج کے لیے کارڈ بنا دیں لیکن بے حس اور ظالم فیکٹری کے افسران نے کوئی سنوائی نہیں کی اور آخر کار عطر ملک کینسر سے لڑتے لڑتے اپنی زندگی سے ہار گیا اور اس کا 30 مئی 2023ء کو انتقال ہوگیا۔ اس وقت سے اس کی بیوہ فیکٹری کے چکر لگا رہی ہے لیکن اسے انصاف نہیں مل رہا۔ اپنے شوہر کے تمام بقایا جات، پنشن میں رکاوٹ، ڈیتھ گرانٹ میں ناکامی، اس میں محکمہ لیبر کے افسران ملوث ہیں۔ لہٰذا نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ وزیر محنت شاید عبدالسلام، سیکرٹری لیبر اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ رفیق قریشی سے گزارش ہے کہ عطر ملک کی بیوہ کو انصاف دیا جائے اس کے تمام بقایا جات ادا کروائے جائیں ڈیتھ گرانٹ منظور کی جائے، پنشن کے لیے EOBI میں رجسٹرڈ کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔