کراچی، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور دھوئیں کے بادل دور دور سے دکھائی دیتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہونے سے 5 منزلہ متاثرہ عمارت دھماکے سے منہدم ہو گئی، متاثرہ عمارت کا کچھ حصہ ساتھ والی فیکٹری پر گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال لیا، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور دھوئیں کے بادل دور دور سے دکھائی دیتے رہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ آگ نے 5 منزلہ عمارت کو مکمل لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ منہدم ہو گئی، متاثرہ عمارت کی چھت ساتھ والی فیکٹری بھی گری، متاثرہ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا، آگ پر قابو پانے میں 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باوزر مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا چکا ہے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔ گارمنٹس فیکٹری کے مالک اقبال ایوب نے کہا کہ یہ آگ تہہ خانے سے شروع ہوئی تھی، لوگ آگ کے پہلے شعلے کو معمولی سمجھ رہے ہوتے ہیں، ضلعی حکومت کو درخواست دے دی ہے، یہ تیسرے درجے کی آگ ہے اگر نہ روکی گئی تو مزید نقصان پہنچے گا، حادثات کبھی بتاکر نہیں ہوتے اچانک ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی فیکٹری میں
پڑھیں:
کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد بیماری کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔