پاک فوج کا سوات میں ریسکیو آپریشن، کان میں پھنسے مزدوروں کو نکال لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سوات:
پاک فوج نے سوات کے علاقے بابوزئی میں زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیابی سے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
گزشتہ رات زمرد کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کی وجہ سے کام کرنے والے مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد ملبے میں پھنسے تمام مزدوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے مزدوروں اور عوام نے ہمدردی کے اس جذبے پر پاک فوج کے بھرپور شکریہ ادا کیا۔ عوام نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
راولپنڈی: گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں آگ لگ گئی
---فائل فوٹوراولپنڈی کے علاقے کمال آباد میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز کی پلیٹوں میں آگ لگ گئی۔
جائے وقوعہ پر ریسکیو کی ٹیموں کو بلایا گیا ہے جبکہ آگ کے سبب اٹھنے والے دھوئیں کو دور دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔
آگ بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں، آگ سولر پلیٹس پر لگی جبکہ گھر کی چھت مکمل طور پر جل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کے لیے تاحال کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔