سوات: زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور مزدور برادری نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ انتظامیہ نے کان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کا عندیہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ حادثے کے بعد ڈی ایس پی سٹی مینگورہ نصیر باچا نے بتایا تھا کہ ’کان کے بیٹھ جانے سے 4 افراد ملبے تلے دبے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے مسلسل کام کیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ٹنل کے اندر آکسیجن پہنچائی‘۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ٹرمپ کی مسلمان رکن الہان عمر پر کڑی تنقید‘ کانگریس سے نکالنے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹک نمائندہ الہان عمر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مواخذہ کرکے کانگریس سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ نے ائر فورس ون میں موجود صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے بغیر کسی وجہ کے 2بار میرا مواخذہ کیا۔ صدرٹرمپ نے الہان عمرکی صومالی شناخت پر بھی تنقید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کچھ نہ رکھنے والے ملک سے آتے ہیں اور ہمیں چلانا سکھاتے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر صومالیہ کو بدعنوان اور بدحال ملک قرار دیا۔ یاد رہے کہ ایوان نمائندگان نے چند روز قبل الہان عمر کیخلاف قرارداد مسترد کر دی تھی۔