مینگورہ میں زمرد کی کان بیٹھ گئی،4مزدور پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 مزدور ملبے تلے دب گئے، آپریشن کو تیز کرنے کے لیے اضافی مدد طلب کر لی گئی۔
مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کو غیر متوقع طور پر مٹی کے دھنسنے کی آواز آئی۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر امدادی کام میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے تاکہ مزید کوئی حادثہ نہ ہو۔
ریسکیو کے مطابق آپریشن کو تیز کرنے کے لیے قریبی کانوں اور ایمرجنسی یونٹس سے اضافی مدد طلب کی گئی ہے ، جلد ہی مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈسکہ: تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق
ڈسکہ (نیوزڈیسک) ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیاں کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیر پر چڑھ دوڑی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیرکے نام سے ہوئی ہے جو حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف تفتیش شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی۔