کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگنے سے پوری عمارت گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسکرین گریب
کراچی کے علاقے لانڈھی میں موجود ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی۔
آگ بجھانے کے لیے شہر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
آگ کو لگے 3 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا چکا ہے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باوزر اور 2 اسنارکل حصہ لے رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔
مراد علی شاہ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیکٹری مالکان اور مزدوروں کی مکمل معاونت کی جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون فیکٹری میں آتشزدگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے وقت بڑی تعداد میں ملازمین فیکٹری میں موجود تھے، ریسکیو حکام نے تمام افراد کو بحفاظت نکالا۔آگ لگنے والی گارمنٹ فیکٹری کی 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔
مراد علی شاہ نے ریسکیو عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں کی فیکٹری گ لگنے گیا ہے
پڑھیں:
کراچی؛ سپرہائی وے سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں برآمد
کراچی:میمن گوٹھ تھانے کے علاقے سپرہائی وے سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تین خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں اسپتال منتقکل کر دی گئیں۔
پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش ملنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔