بھارتی ریاست گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آنے والا غیر متوقع واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور شیر آمنے سامنے آتے ہیں اور پھر دونوں خوفزدہ ہو کر مخالف سمتوں میں بھاگ نکلتے ہیں۔

بھارتی فاریسٹ آفیسر سُسانتا نندا کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹا پور گاؤں میں آدھار سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ کے قریب رات تقریباً 10 بجے ایک شخص فیکٹری سے باہر نکل رہا ہے، جبکہ دوسری سمت سے ایک شیر آرہا ہوتا ہے۔ موڑ مڑتے ہی دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے اور وہ گھبرا کر مخالف سمتوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’جوناگڑھ کی سیمنٹ فیکٹری کا ایک ملازم اور آزاد گھومتا ہوا شیر آمنے سامنے آئے، دونوں گھبرا گئے، آپ نے ایک نایاب ’ریورس چیس‘ دیکھ لی۔‘

Worker of the cement factory at Junagarh & a free roaming lion accidentally meet each other.

Both panic.
You have just witnessed the rare reverse chase ???? pic.twitter.com/W4ps2NJl0S

— Susanta Nanda IFS (Retd) (@susantananda3) August 10, 2025

یہ ویڈیو نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے بلکہ انہیں محظوظ بھی کر رہی ہے، ساتھ ہی اس نے گجرات کے جنگلاتی علاقوں میں انسان اور جنگلی جانوروں کے بڑھتے رابطوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا

سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا ’لگتا ہے اس نے کتوں کے بھونکنے اور الارم کالز کو نظر انداز کر دیا، یہ زندگی کا ایک سبق ہے۔‘ ایک اور نے کہا کہ ’انسان کے اچانک سامنا ہونے پر شیر میں بھی ’فلائٹ رسپانس‘ پیدا ہو گیا۔‘

کسی نے ویڈیو کو ’زبردست ریورس چیس‘ قرار دیا، تو کسی نے کہا: ’ہم نے انہیں ہم سے ڈرنے کی مزید وجوہات دے دی ہیں، اس لیے وہ بھاگ گیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آمنا سامنا انسان بھارت شیر فیکٹری گجرات

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت فیکٹری گجرات

پڑھیں:

حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم نے اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔

حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا۔

شادی کے دوران بیوی کے ساتھ محبت کے اظہار پر ہونے والی تنقید کے بارے میں حسن رحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی باتوں کو نظرانداز کیا کیونکہ وہ خوشی کا لمحہ تھا اور وہ جو محسوس کر رہے تھے وہی سب کو نظر آیا۔

حسن رحیم نے واضح کیا کہ شادی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن فیملی کے اصرار پر اس کی اجازت دے دی کیونکہ اگر خاندان کے لوگوں کو موبائل فون استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے سے روکا جاتا تو وہ بُرا مانتے۔ 

یاد رہے کہ نوجوان گلوکار حسن رحیم نے حال ہی میں اپنی کزن سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی دنوں پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں اور مداحوں کی جانب سے ان پر بھرپور تبصرے کیے گئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کیا فرانسیسی صدر کے بعد صدر ٹرمپ کی بھی خاتونِ اول سے تلخ کلامی ہوئی؟ مبینہ تکرار کی ویڈیو وائرل
  • بنگلادیشی بیٹر شمیم کو آؤٹ کرنےکیلئے شاہین کو کوچ نے کیا ٹِرک دی؟ ویڈیو وائرل
  • کیلیفورنیا میں 25 ڈکیتوں کی فلمی انداز میں واردات، ویڈیو وائرل 
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
  • ایشیا کپ سپر فور: آج پاکستان اور بنگلادیش آمنے سامنے ہوں گے، میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا
  • ایشیا کپ: بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا، ویڈیو وائرل
  • زیلنسکی اور الجولانی کی ایک دوسرے کو گلے لگا نے کی ویڈیو وائرل
  • حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
  • بھارت میں ہیڈماسٹر کا سرکاری افسر پر بیلٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل