سندھ پولیس نے کراچی میں ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز چلانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ شہریوں
کو 18 گھنٹے کے تربیتی کورس کے دوران ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سکھائے جائیں گے، جو تین مراحل پر مشتمل ہوگا، اس تربیت میں کلاس روم لیکچرز، فیلڈ ڈرائیونگ اور کمپیوٹرائزڈ تعلیم شامل ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے واقعے کے 2 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے حادثے کے بعد بہن بھائی کے جاں اور والد کے زخمی ہونے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطاق مقدمات میر عالم خان اور داؤد جان کی مدعیت میں تھانہ یوسف پلازہ اور فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 160 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے بتایا تھا کہ ڈمپر جلانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔