کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ آمنہ شدید زخمی ہوئی، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں کو سر پر ایک ایک گولی لگی ہے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

جائے وقوعہ سے پستول کا ایک خول برآمد ہوا ہے جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی:

شہر قائد میں رضویہ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

رضویہ تھانے کے ہیڈ محرر ندیم سجاد کے مطابق مقابلہ گولیمار جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری جاں بحق
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل
  • بلوچستان: گورنر ہاؤس کے باہر پولیس  کی فائرنگ ، 3 طلبہ‘ 2 اہلکار زخمی
  • غزہ:النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملوںمیں زخمی ہونےوالے افراد کواسپتال منتقل کیا جارہاہے ، چھوٹی تصویر میں امداد کے منتظر نوجوانوںپر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی لاشوںسے لپٹ کر انکا چھوٹا بھائی رو رہاہے
  • برازیل : اسکول کے باہر فائرنگ سے 2افراد ہلاک
  • بلوچستان؛ گورنر ہاؤس کے باہر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 طلبہ اور 2 اہل کار زخمی
  • گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی
  • کوئٹہ، گورنر بلوچستان  کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ، 5افراد زخمی 
  • کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی