کراچی، اسکول کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق، کمسن بیٹی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ آمنہ شدید زخمی ہوئی، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کو سر پر ایک ایک گولی لگی ہے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ جائے وقوعہ سے پستول کا ایک خول برآمد ہوا ہے، جسے فرانزک تجزیے کیلئے بھجوا دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسکول کے باہر
پڑھیں:
لاہور: نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتاری کرتے ہوئے فیملی کو کچل دیا
لاہور شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون ہونے کے باوجود حادثات پیش آنے لگے جب کہ نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیزرفتار ڈرائیوری کرتے ہوئے ایک فیملی کو کچل دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بچوں سمیت چھ افراد کو زخمی ہوگئے، ملزم ایشان گاڑی پر تیز رفتاری سے آرہاتھا، ملزم کی گاڑی کی اسپیڈ اس قدر زیادہ تھی کہ گرین بیلٹ سے گاڑی کراس ہوکر دوسری سائیڈ پر ہماری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حدثے کے باعث گاڑی میں سوار میری خالہ، ہمشیرہ، ملازمہ وغیرہ بری طرح زخمی ہو گئیں، گاڑی نے ایک اور گاڑی کو ہٹ کیا پھر موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا اور ان کو بھی زخمی کردیا۔
لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔