کراچی:

شہر قائد کی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر بنا کر سب کو حیران کردیا، تین دن میں تیار کیے گئے اس کیلکولیٹر سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، ماہ روز کا ماننا ہے کہ آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ اسکلز کی اہمیت ہے۔

سائنس کے میدان میں خواتین اورلڑکیاں کسی سے پیچھے نہیں، شہر قائد سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز کو ملک میں سندھی زبان میں پہلا کیلکولیٹر بنانے کا اعزاز حاصل ہے،ماہ روز اب پبلک اسپیکر بننے کیلیے جدوجہد کررہی ہیں۔

کراچی کے اے آئی اسکول ریحان اللہ والا اسکول کی طالبہ ماہ روزجنہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سےسندھی زبان کا کیلکولیٹر متعارف کرواکرسندھی بولنے والوں کی زندگی کو آسان بنادیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے آئی اسکول میں طلبہ کو دوران تعلیم ہی کمانا سکھاتے ہیں، اس اسکول میں کتاب، پینسل اور ربر نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ جدید تعلیمی ماڈل اپناتے ہوئے روایتی کتابوں کی جگہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسمارٹ ڈیوائسز نے لے لی ہے،ہر طالب علم اپنی دلچسپی اور رفتار کے مطابق کچھ نیا کر رہا ہے۔

 ماہ روز نے اے آئی اسکول کی کلاس میں ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان بولنے والوں کی زندگی کو آسان بنانے کیلیے سندھی کیلکولیٹر ڈزائن کیا ہے ، سندھ میں رہنے والی بڑی آبادی تعلیم سے محروم ہے جن کو صرف سندھی زبان بولنے اور سمجھ میں آتی ہے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈزائن کیا ہے، کیلکولیٹر بنانےمیں چیٹ جی پی اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی ہے،اگرحکومت دلچسپی لے تو اس کیلکولیٹر کا کمرشل استعمال بھی کیاجاسکتا ہے۔

ماہ روز نے کہا کہ آج کے دور میں ڈگری کی بجائے مہارت حاصل کرنا زیادہ اہم ہے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور ہنر سیکھ کر کما سکتے ہیں اور کامیاب ہوسکتے ہیں، اس وقت بھی میں ڈالرز میں کما رہی ہوں جبکہ اپنا پرائیوٹ چینل بھی ہے ۔

ماہ روز نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ مہارتیں سیکھیں اور فوراً کام شروع کریں، نہ کہ صرف ڈگریوں کا انتظار کریں، پبلک اسپیکر بننے کی خواہشمند ماہ روز  رشین کلچرل اینڈ سائنس سینٹرسے انعام یافتہ ہیں اور تقریری مقابلوں میں بھی  ایوارڈز حاصل کررکھے ہیں۔

ماہ روزکی تخلیقی صلاحیتوں کی ان کی استاد نے بھی تعریف کی اورکہا کہ ہم اپنے اسکول میں بچوں کو لرننگ کے ساتھ ارننگ کرنا بھی سکھاتے ہیں،  وائس پرنسپل رباب فاطمہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئےکہا ہم بچوں کو ایسا تیار کرتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے دوران کما سکیں ، نہ صرف بچے بکہ ان کے والدین کی بھی ہر ہفتے 4 گھنٹے کی کلاسز لیتے ہیں تا کہ کریکولم کو سمجھ سکیں۔ اس اسکول میں تمام تعلیم کمپیوٹر اور اسمارٹ ڈیوائسز پر دی جاتی ہے۔ یہاں کی ہر کلاس، اسائنمنٹ اور ایگزام کمپیوٹر کی مدد سے ہوتے ہیں۔

کراچی سمیت صوبے بھر کی یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی ایک نمایاں تعداد سائنسی مضامین میں تعلیم حاصل کر رہی ہے اس کے باوجود ملکی یا بین الاقوامی سطح پر عملی سائنس اور تحقیق میں بہت کم خواتین آگے آرہی ہیں۔ ہر سال 11 فروری کو عالمی سطح پر سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھی زبان ماہ روز نے اسکول میں کی مدد سے

پڑھیں:

دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں میں اردو کا نمبر کونسا ہے؟

دنیا بھر میں تقریباً 7,000  زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے صرف چند سو زبانیں ہی عالمی سطح پر رابطے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ دنیا کی10  سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں تقریباً آدھی دنیا کی آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انگریزی، چینی، ہندی، ہسپانوی، اور فرانسیسی جیسی زبانیں نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اہم ذریعۂ ابلاغ سمجھی جاتی ہیں۔

انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا کے مطابق انگریزی کو دنیا میں رابطے کی سب سے بڑی زبان تصور کیا جاتا ہے جس کے غیر مقامی بولنے والوں کی تعداد مقامی بولنے والوں سے تقریباً 2.5 گنا زیادہ ہے۔ انگریزی کے مقامی بولنے والوں کی تعداد تقریباً 40 کروڑ ہے جبکہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد اسے دوسری زبان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 76 برس استعمال کے بعد دہلی کو اردو زبان مشکل لگنے لگی، پابندی عائد

اس کے مقابلے میں چینی زبان، جو دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ تاہم چین سے باہر چینی بولنے والوں کی تعداد نسبتاً کم ہے۔ چینی زبان کی خاص بات اس کا منفرد طرزِ تحریر، لہجے اور قدیم ثقافتی ورثہ ہے جو اسے سیکھنے والوں کے لیے ایک دلچسپ تجربہ بناتا ہے۔

تیسری بڑی زبان ہندی ہے، جو بھارت کی ایک سرکاری زبان ہے اور جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے۔ ہندی زیادہ تر شمالی بھارت اور پاکستان کے کچھ علاقوں میں بولی جاتی ہے اور اسے دیوناگری رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔ ہندی زبان کا ثقافتی اثر خاص طور پر بالی وڈ فلموں اور کلاسیکی ادب میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مادری زبانوں کا عالمی دن ہمیں کیا پیغام دیتا ہے؟

فرانسیسی زبان دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے اور غیر مقامی بولنے والوں کی بڑی تعداد رکھتی ہے۔ یہ انڈو-یورپی زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور نرمی و شائستگی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ کاروباری دنیا میں اس کی اہمیت کے باعث بہت سے لوگ اسے سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

عربی زبان عرب ممالک میں مشترکہ طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ زبان سرکاری دستاویزات، تقاریر اور ادب میں استعمال ہوتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس کے علاوہ اس کی دنیا کی تمام مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت بھی ہے کیوں کہ قرآن مجید اسی زبان میں نازل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: حرمین شریفین میں جمعہ کا خطبہ، اردو سمیت 10 عالمی زبانوں میں ترجمہ دستیاب

عالمی سطح پر سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں کی فہرست میں اردو بھی شامل ہے۔ اردو دنیا بھر میں 23 کروڑ سے زائد افراد کی زبان ہے، جو پاکستان کی قومی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بولی جاتی ہے۔ اردو اپنی ادبی روایت، شاعری، اور نثر کی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے اور آج بھی عالمی سطح پر ایک مضبوط زبان کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اردو انگریزی مادری زبان مقامی زبانیں

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
  • لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن
  • سبزی فروش کے بیٹے کی محنت رنگ لے آئی؛ والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں میں اردو کا نمبر کونسا ہے؟
  • کراچی سے بوسٹن تک: عالمی صحت عامہ میں قیادت کا سفر ، ڈاکٹر عدنان حیدر کی نئی کامیابی
  • جاپانی مارکیٹ سے پاکستانی طلبا کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟
  • پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی