کراچی، میٹرک امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم چوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ طالبات اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، لیاقت آباد میں واقع کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اور امتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ طالبات اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ متاثرہ طالبات اور والدین نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے چوری شدہ بیگز برآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متاثرہ طالبات طالبات کے
پڑھیں:
بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد 18سال تک کی ہے، والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈ کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے۔
شباہت علی کا کہنا ہے کہ معمر افراد کے لیے جن کے فنگر پرنٹس کا مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم لارہے ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔