کراچی کے پرائیویٹ اسکولز جون، جولائی کی فیسیں کب لیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نجی اسکولوں کے طلبا سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت جاری کردی ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے سرکولر جاری کردیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے جاری سرکولر کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا، والدین اور طلبا کی سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبا سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک وصول کی جائے گی، پری پرائمری سے 9ویں جماعت اور وہ طلبا جو 9ویں کلاس سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں، ان سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ
سرکولر میں یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرز طلبا کو جاری کیے جائیں، جون کے فیس واچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کی فیس واؤچرز 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔
کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر انجینئر منورحمید کا کہنا ہے کہ تین سال قبل منسٹری آف ایجوکیشن کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا جس کے تحت پرائیویٹ اسکولز جون کی فیس جون جبکہ جولائی کی جولائی میں لیں گے، اس سے قبل پرائیویٹ اسکولز جون کی فیس جنوری جبکہ فروری میں جولائی کی فیس لے لیا کرتے تھے۔
منور حمید کے مطابق جنوری اور فروری میں جون، جولائی کی فیس کی وجہ یہ تھی کہ جون، جولائی میں اسکولوں کی چھٹیوں کے باعث اسکول کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی بحران کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسکولوں کی جانب سے یہ راستہ اختیار کیا گیا لیکن وزیر تعلیم کی اس نوٹیفیکشن کے بعد اسکولوں نے اس پر عمل درآمد تو کیا لیکن مشکلات درپیش آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا ایک سرکاری اسکول جو پرائیویٹ اسکولوں سے کسی طرح کم نہیں
ان کا کہنا تھا کہ اس سال ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اپریل میں جون کے فیس واؤچر جاری کیا جاسکتا ہے جس کی آخری تاریخ 30 جون تک ہوگی، ایسے ہی مئی میں جولائی کا فیس واؤچر جاری کیا جاسکتا ہے جس کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھا اقدام ہے اس سے اسکول انتظامیہ کے لیے بھی اور والدین کے لیے بھی آسانی ہوجائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکولز پرائیویٹ اسکولز ٹیوشن فیس سندھ محکمہ تعلیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکولز محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیا کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
کراچی:رواں سال 2025 میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 10,628 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں مردوں کی تعداد 567، خواتین کی 72 اور بچوں کی 92 ہے۔
سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئے ہیں جن میں ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔
308 دنوں میں 217 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 40، ٹریلر کی ٹکر سے 81 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 49 افراد کی موت ہوئی۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ان حادثات میں زخمی ہونے والوں میں مردوں کی تعداد 8,308، خواتین کی 1,661 اور بچوں کی 505 ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔