سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا آج بہترین موقع، ماہر فلکیات
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا آج بہترین موقع ہے۔ ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چھ سیارے ان دنوں ایک ہی لائن میں نظر آرہے ہیں۔
پروفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ زہرہ، مشتری، مریخ اور زحل کو آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔
نیپچون اور یورینس کو دوربین کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاروں کا یہ نظارہ فروری کےدوسرے ہفتے تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ اسپارکو کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔